لکھنؤ،13؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج اناؤ معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ مجرم چاہے جو بھی اس کوبخشا نہیں جائے گا اور قانون اور تفتیشی ایجنسیاں اس کی کارروائی کر رہی ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے تب سے جرم اور بدعنوانی کے خلاف ’بالکل برداشت نہیں کرنے‘کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔اور ہم یہ نہیں دیکھتے ہیں کہ جرم کرنے والا کون ہے اور کتنی بڑی ہستی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں بھی شروع سے ہی کارروائی ہو رہی ہے۔ قانونی کارروائی کا ایک عمل ہوتا ہے اور اس پر عمل کیا جا رہا ہے۔یوگی نے کہا کہ حکومت کسی کو بچا نہیں رہی ہے اور مجرم کو سزا اور متاثرہ کو انصاف دلانے کے لئے مصروف عمل ہے۔